ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / قاتل جعلی گورکشھاؤوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اُڈپی میں کئی تنظیموں کا احتجاج

قاتل جعلی گورکشھاؤوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اُڈپی میں کئی تنظیموں کا احتجاج

Fri, 19 Aug 2016 19:34:40    S.O. News Service

منگلورو:19/اگست(ایس او نیوز)اُڈپی میں انجام دئیے گئے پروین پجاری قتل معاملے کی مذمت اور قاتل گو رکشھا ؤں کے خلاف کڑی کارروائی کی مانگ لے کر دکشن کنڑا ڈی سی دفتر کے روبرودلت سنگھرش سمیتی ، ڈی وائی ایف آئی، ایس ایف آئی ، وچاروادی ویدیکے جیسے مشترکہ تنظیموں کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایف آئی کے ریاستی صدر منیر کاٹی پلیا نے گورکشھاؤوں کے ہاتھوں قتل ہوئے پروین پجاری کے خاندان سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس قتل معاملے کو معمولی نہ سمجھے بلکہ نقلی گورکشھاؤوں کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے ساتھ سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے اس بات پر سخت آواز اُٹھائی کہغیر ضروری معاملات کو اچھال کر اس پر ہنگامہ کرنے والے اور احتجاج کرنے والے سنگھ پریوار کی تنطیمیں آج پروین پجاری کے قتل پر خاموشی کیوں ہیں ؟ کیا انہیں سانپ سونگھ گیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار کارکن کا ہی قتل ہونے پر اس کی مخالفت نہ کرنے سے، سنگھ پریوار کا اصل چہرہ اور رنگ سامنے آگیاہے، انہوں نے بتایا کہ اس قتل سے زیادہ کوئی اور دیش غداری نہیں ہوسکتی۔ سنگھ پریوار کارکنان کی مردانگی ملک کے لئے سانحہ بنتی جارہی ہے، پچھڑے طبقہ کے نوجوان سنگھ پروار کے حملوں کا شکار ہورہے ہیں، دوسری طرف ان کی سازش کا شکار ہوکر جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں، دھرم رکشھا کے لئے جنگ کرنے والے جیل میں ہیں۔ بی جے پی لیڈر ایشورپا کی طرف سے شروع کردہ سنگولی رائینا برگیڈ سے پہلا کام یہی ہوکہ وہ پروین پجاری کے خاندان کو انصاف دلائیں۔ اس موقع پر ڈی وائی ایف آئی لیڈرسنتوش بجال، دیانند شٹی ، امتیاز بی کے ، ایس ایف آئی کے نتین کوتار، چرن شٹی ، دلت لیڈران راگھو ایکار ، لکشمن کانچن ، سمودایا سنگھٹن کے واسودیواچھیلا وغیرہ نے احتجاج کی قیادت کی ۔

مقامی عوام کی برہمی کہ ہندو سماج اتسو ا سے مشتعل ہوکر پروین کا قتل :کوکرنے علاقہ میں ابھی تک کوئی بھی سنگھ پریوار کے ادارے نہیں تھے، کچھ ماہ  قبل منعقد ہوئے ہندو سماج اتسوا کے بعد یہاں ہندو جاگرن ویدیکے کی طرف سے کچھ مشتعل نوجوانوں کے گروہ کی یہ کارستانی ہونے پر مقامی عوام نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سنتے کٹے میں لیز پر ایک پٹرول بنک چلانے والے گرفتار شدہ اروند کوٹیشور نے یہاں ہندو جاگرن ویدیکے کو قائم کیا۔ اسی کے تحت یہاں ہندو سماج اتسوا منعقد کیا ۔ جس میں اشتعال انگیز بھاشن دئیے جانے کا مقامی ڈاکٹر شنجیو شٹی نے الزام لگایا ہے۔ کرکرنے ، سنتے کٹے علاقے میں  ہندو دھرم ماننے والوں کے علاوہ کوئی دھرم کے نہیں ہیں ، اس کے باوجود برے مقاصد لے کر یہ سب کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں یہاں کے بچے اور نوجوان غلط راہ پر گامزن ہورہے ہیں، لاری اور وین کو روک کر لوٹنے کا دھندہ ہورہاہے، جس سے ہمارا گاؤں برباد ہورہا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کارکن کے قتل کے ساتھ ساتھ اس معاملے میں زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج اکشئے دیواڑیگا کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے معاملے کے اہم ملزم رمیش پجاری کو مقامی لوگوں نے پولس تھانے میں پیش کیاہے۔ اسی طرح اکشئے کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ مارپیٹ سے نہیں بلکہ کسی حادثے میں زخمی ہونے کے متعلق پولس تھانے میں شکایت درج کرے۔ اکشئے کو لگاتار دھمکیاں دئیے جانے پر پولس سے شکایت کی گئی ہے۔

مغربی زون آئی جی پی کی آمد:معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے منگلور و مغربی زون کے آئی جی پی ارون چکرورتی برہماور پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولس تھانے میں معاملے کے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ اس کے بعد اسپتال پہنچ کر حملے میں زخمی ہوکر علاج پارہے اکشئےدیواڑیگا  سے حملہ کی تفصیلات لیں۔

سی پی ایم کی مذمت : بی جے پی کارکن پروین پجاری کا سنگھ پریوار کارکنوں کے قاتلانہ حملے کے بعد ہلاک ہونے والے حادثے کی اُڈپی سی پی ایم نے سخت الفاظ  میں مذمت کی ہے، اسی طرح پولس کی طرف سے کئی ملزموں کی گرفتاری پر انہیں مبارکبا د بھی پیش کی ہے، انہوں نے ملزموں کو کٹھن سزا دینے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے محکمہ کوسخت اقدامات کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔

قتل معاملے کی شفافیت کے ساتھ جانچ ہو: سنگھ پریوار کے کارکنوں کے ہاتھوں ہوئے کینجور بی جے پی کے سابق مقامی صدر اور بی جے پی کے متحرک کارکن پروین پجاری کے قتل کی کڑی مذمت کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی کے ، رگھوپتی بھٹ نے مانگ کی ہے کہ متعلقہ محکمہ کے افسران شفافیت کے ساتھ جانچ کرکے قاتلوں کوکڑی سے کڑی سزا دیں۔ بی جے پی ضلعی صدر مٹار رتنا کر ہیگڈے، دیہی صدر پرتاپ ہیگڈے، جنرل سکریٹری راجو کولال، بی جے پی یوتھ مورچہ صدر شریش نایک، جنرل سکریٹری گریش انچن وغیرہ نے مہلوک کے گھر پہنچ کر خاندان والوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا ہے۔


Share: