ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قتل کرکے فریج میں رکھی لاش، ٹیمپو میں لاد کر لے گیا نوکر، گرفتار

قتل کرکے فریج میں رکھی لاش، ٹیمپو میں لاد کر لے گیا نوکر، گرفتار

Wed, 04 Sep 2019 10:32:10    S.O. News Service

 نئی دہلی،4ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہفتے کی شام قریب 8 بجے ایک چھوٹی ٹیمپو گریٹر کیلاش پارٹ 2 کے مکان نمبر ایم-75 کے آگے رکی۔پہلی منزل پر کرایہ پر رہے بزرگ جوڑے کانوکر قریب 6 افراد کے ساتھ فریج لے کر نیچے اترا،نوکر کو بلڈنگ کا گارڈ اچھی طرح جانتا تھا،اس لئے اس نے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی۔پڑوس میں رہنے والے لوگوں کے سامنے ہی ٹیمپو میں فریج میں لوڈ کیا اور نوکر سمیت تمام لوگ وہاں سے چلے گئے،کسی نے بھی بلڈنگ سے کرشن کھوسلا (91) کو نکلتے نہیں دیکھا،صرف فریج اور نوکر ہی بلڈنگ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھے گئے،اب پتہ چلا کہ نوکر بزرگ مالک کو فریج کے اندر اندر بند کر کے لے گیا تھا،دیر رات تک پولیس نے نوکر سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے بزرگ کی لاش برآمد کر لی۔اس سے پہلے اغوا کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیموں نے دہلی کے سنگم وہار سمیت کئی جگہ دبش دی تھی۔ایک ٹیم کو نوکر کی اصل رہائش گاہ بہار بھی بھیجا گیا تھا،ارد گرد کے لوگ کچھ زیادہ معلومات نہیں دے پا رہے تھے۔ایک مقامی رہائشی نے نام نہیں شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ کرشن کھوسلا کافی فٹ تھے،وہ اشیاء لینے خود ہی مارکیٹ آیا-جایا کرتے تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ساؤتھ) پروندر سنگھ نے بتایا کہ کھوسلا سرکاری نوکری سے ریٹائر تھے اور ان کی آخری پوسٹنگ یونائیٹڈ نیشن (اقوام متحدہ) میں بتائی گئی ہے،وہ اپنی بیوی سروج کھوسلا (87) کے ساتھ اس مکان میں کرایہ پر رہتے تھے،ہفتہ کو چائے پینے کے بعد بیوی کو اگلے دن قریب 12 گھنٹے بعد ہوش آیا،صبح 5 بجے اٹھ کر انہوں نے دیکھا کہ گھر سے شوہر، نوکر اور فریج تینوں غائب ہیں،اس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوکر کشن اپنے باس کے برتاؤ سے مجروح تھا،اس لئے اس نے سازش کو انجام دیا ہے،اس نے ہفتے کی شام کو چائے میں نشے کی دوا ملا کرپہلے میاں بیوی کو بیہوش کیا، اس کے بعد شوہر کو فریج میں بندکرکے اپنے ساتھ لے گیا لیکن کیا یہ پیسہ کے لئے اغوا تھا یا پھر ناراضگی میں کی گئی واردات، اس کا انکشاف پولیس کی پوچھ گچھ کے بعد ہوگا،لہٰذاپولیس تمام زاویہ سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق، کھوسلا فیملی کا اپنا مکان ایچ بلاک میں ہے۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے وہاں پر تعمیراتی کام  چل رہا ہے،لہذا ان کے بیٹے سبھاش (62) اپنے خاندان کے ساتھ ڈبلیو بلاک جی کے فیس2 میں کرایہ پر رہ رہے ہیں،وہ اپنا کاروبار کرتے ہیں۔کرشن کھوسلا اور بیوی سروج ’ایم‘ بلاک میں الگ سے کرائے پر رہنے لگے،ان کا ایک بیٹا آسٹریلیا میں خاندان کے ساتھ رہتا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ نوکر کشن کے پاس کرشن کھوسلا کا اے ٹی ایم کارڈ تھا،اس کا استعمال کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔پولیس کو کھوسلا کے گھر کے ارد گرد سے کچھ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ملی تھی، جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ نوکر ایک ٹیمپو میں فریج کو لاد کر لے جا رہا ہے،بلڈنگ کے سیکورٹی گارڈ شمیم نے بتایا کہ ریفریجریٹر لادنے کے وقت وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر کی طرف جا رہا تھا لیکن نوکر ہونے سے کوئی شک نہیں ہوا۔


Share: