ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاپتہ بچوں کی پہچان کرنے والے سافٹ ویئرکے ٹرائل کوہائی کورٹ نے دی منظوری

لاپتہ بچوں کی پہچان کرنے والے سافٹ ویئرکے ٹرائل کوہائی کورٹ نے دی منظوری

Sun, 04 Feb 2018 13:35:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 03فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کی پولیس کوٹرائل کے طورپرایک پرائیوٹ کمپنی کے اس سافٹ ویئرکو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، جو لاپتہ بچوں کے چہرے کی شناخت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو 20فروری سے بچوں کے چہرے کی شناخت میں مددکے لیے سافٹ ویئر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہیں مرکزی حکومت نے اس سافٹ ویئر کے استعمال کولے کرپنی فیصلہ نہیں دیا ہے۔مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے کچھ اور وقت چاہئے تاکہ یہ طرکیا جاسکے کہ اس سافٹ ویئرکااستعمال کتناٹھیک رہے گا۔دراصل دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی درخواست لگائی گئی تھی، جس میں تیزی سے غائب ہورہے بچوں کوپولیس کے نہ تلاش کرپانے کولے کرکئی سوالات کئے گئے تھے۔دہلی ہائی کورٹ اسی درخواست پرسماعت کررہاہے۔20فروری سے شروع ہونے والے اس ٹرائل سے یہ طے ہوگا کہ کیا یہ سافٹ ویئر پولیس کے لئے لاپتہ بچوں کے چہرے کی شناخت اور انہیں تلاش کرنے میں کتنا مددگار ثابت ہوگا؟ اگر یہ دہلی قومی دارالحکومت دہلی میں کامیاب رہا تو باقی ریاستوں کی پولیس کیلئے بھی اسے استعمال کرکے لاپتہ بچوں تک پہنچنا آسان ہوجائے گا۔


Share: