نئی دہلی21جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندستانی اور چینی افواج کے مابین اچھا جذبہ دیکھنے کو ملا اور دونوں ممالک کے فوجیوں نے لداخ کے دولت بیگ اولڈی میں تقریباََ 17ہزار فٹ کی اونچائی پر ایک ساتھ یوگ کیا۔دولت بیگ اولڈی مشرقی لداخ میں چین سے ملحق سرحد کے نزدیک ایک چوکی ہے جہاں دونوں طرف کے فوجی باقاعدہ میٹنگوں میں ملاقات کرتے ہیں اور یہ 16ہزار 942فٹ کی اونچائی پرواقع ہے۔اس مقام پردرجہ حرارت صفر سے کم رہتا ہے اور افواج نے ہمت اور مضبوط قوت اردی کاثبوت دیتے ہوئے یوگ کیاہے۔