ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات: اُترکنڑا کے ایک پولنگ بوتھ کا جائزہ لینے کے لئے انتخابی آفسران کو کرنا پڑا بوٹ کا استعمال

لوک سبھا انتخابات: اُترکنڑا کے ایک پولنگ بوتھ کا جائزہ لینے کے لئے انتخابی آفسران کو کرنا پڑا بوٹ کا استعمال

Thu, 11 Apr 2019 18:10:39    S.O. News Service

بھٹکل 11/اپریل (ایس او نیوز)  اُترکنڑا لوک سبھا انتخابی حلقہ میں ایک دیہات ایسا ہے جہاں پہنچنے کے لئے نہ کوئی روڈ ہے  اور نہ ہی کوئی بریج ہے، بلکہ وہاں پہنچنے کے لئے کشتی یا بوٹ کا استعمال کرنا پڑتا ہے،ائیگل کُروے نامی  جزیرہ نما یہ دیہات ضلع کے کمٹہ میں واقع ہے، جہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشین EVMs اور VVPAT لے جانے کے لئے آفسران  کو ایک کشتی پر سوار ہوکر جانا پڑے گا  تاکہ دیہات میں عوام کو پولنگ دینے کی سہولت دی جاسکے اور وہ  اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔

ائیگل کُروے جزیرہ دو ہزار ایکڑ رقبہ پر مشتمل ہے جس کے اطراف اگھناشنی ندی بہتی ہے۔یہاں قریب 150 مکانات ہیں اور قریب 1500 کی آبادی ہے۔  یہاں کے لوگوں کا پیشہ زراعت اور کھیتی باڑی ہے۔ یہاں ایک ہائر پرائمری اسکول ہے جہاں بچوں کو ساتویں تک کی تعلیم دی جاتی ہے، جبکہ مزید تعلیم حاصل کرنے بچوں کو بوٹ یا کشتی پر سوار ہوکر مرجان یا کمٹہ جانا پڑتا ہے۔

یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کے خاندان صدیوں سے یہاں رہتے آئے ہیں اور وہ اپنی روزمرہ کی چیزیں خریدنے کے لئے  کشتیوں پر سوار ہوکر قریبی دیہات کوڈکنی پہنچتے ہیں ، جہاں سے جہاں سے مرجان 3 کلومیٹر اور کمٹہ 15 دور ہے۔

یہاں اب دیہات کو دوسرے علاقوں سے جوڑنے کے لئے بریج کا تعمیری کام جاری ہے اور توقع ہے کہ اگلے چھ ماہ میں بریج کا کام مکمل ہوگا۔

گذشتہ روز انتخابی آفسران کشتی پر سوار ہوکر  ا ئیکل کُروے دیہات کا دورہ کیا اور پرائمری اسکول میں گذشتہ انتخابات  کی طرح  اس بار بھی انتخابات منعقد کرنے اسکول کا جائزہ لیا۔ اب انتخابات کے موقع پر بوٹ پر سوار ہوکر ہی یہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور وی وی پیٹ پہنچانا ہے، جبکہ انتخابی آفسران کو بھی یہاں پہنچنے کے لئے بوٹ کا استعمال کرنا ہے۔ خیال رہے کہ اُترکنڑا میں 23اپریل کو انتخابات ہوں گے۔


Share: