ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا کی کارروائی پیر تک کیلئے ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی پیر تک کیلئے ملتوی

Thu, 29 Mar 2018 11:01:18    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ میں لوک سبھا میں مسلسل 17 ویں دن اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے آج بھی شدیدہنگامہ کیا جس کے بعد اسپیکر سمترا مہاجن کو ایوان کی کارروائی پیر تک کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔دوپہر 12 بجے ایک بار ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی چیئرکے سامنے بینر لئے پہلے سے ہی موجود انادرمک کے ارکان نے کاویری واٹر مینجمنٹ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کو لے کر نعرے لگاتے ہوئے اور ہاتھوں میں بینر لے کر زبردست ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔بتادیں کہ ہنگامے کے درمیان ہی اسپیکر نے ضروری کاغذات ایوان میں رکھوائے۔ ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے بھی اپنے نام کے آگے بیان کردہ رپورٹ ایوان میں رکھنے کے بعد ہنگامے پر کچھ بولنا چاہا لیکن اسپیکرنے فہرست میں متعین اگلے رکن کا نام پکارا جس کی وجہ سے مسٹر کھڑگے کچھ بول نہیں پائے۔اسپیکر نے ارکان سے ہنگامہ نہ کرنے اور عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کرنے کے لئے ماحول بنانے کی اپیل کی لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی اور کانگریس، لیفٹ پارٹیاں اور اپوزیشن کے دیگر تمام اراکین اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکراحتجاج کرنے لگے۔ اسی درمیان پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے الزام لگایا کہ کانگریس نے ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک کو لے کر ارکان کی تعداد کا جس طرح مظاہرہ کیا وہ ضابطوں کے مطابق غلط تھا۔اسپیکر کے حکم کے بغیر کوئی بھی پارٹی اس طرح کی کارروائی نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے اس رویے کو غلط بتایا اور کہا کہ حکومت عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے لئے تیار ہے۔


Share: