ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا کے عام انتخابات 2019 کے نوٹیفکیشن کو کابینہ کی منظوری

لوک سبھا کے عام انتخابات 2019 کے نوٹیفکیشن کو کابینہ کی منظوری

Thu, 14 Mar 2019 00:12:56    S.O. News Service

نئی دہلی ،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی شق 14 کی ذیلی شق (2) کے تحت لوک سبھا کے عام انتخابات 2019 کے لئے نوٹی فکیشن جاری کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس نوٹی فکیشن سے بھارت کے انتخابی کمیشن کے ذریعہ تجویز کردہ تاریخوں پر پارلیمانی حلقوں کے لئے عوامی نمائندے منتخب کئے جائیں گے۔ اس نوٹی فکیشن کے جاری کئے جانے سے 17 ویں ایوان نمائندگان کے لئے انتخاب کا عمل شروع ہو جائے گا۔


Share: