ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مار پیٹ کے معاملہ میں پھنسی اداکارہ کم شرما

مار پیٹ کے معاملہ میں پھنسی اداکارہ کم شرما

Wed, 04 Jul 2018 00:06:55    S.O. News Service

ممبئی،03؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اداکارہ کم شرما ایک طویل عرصہ سے بالی ووڈ سے غائب ہیں۔ لیکن اتنے عرصہ بعد ان سے منسلک ایک سنسنی خیز خبر سامنے آرہی ہے۔ کم شرما کی میڈ نے ان پر مار پیٹ کرنے اور سیلری روکنے کا الزام لگایا ہے۔ تاہم کم نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کم شرما پر انہیں کی میڈ نے ان پر مار پیٹ کرنے اور تنخواہ نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ ممبئی میرر کے مطابق، 31 سالہ استھر کھیس کم کے گھر میں 27 اپریل سے کام کر رہی تھی۔ اس دوران 21 مئی کو جب وہ کپڑے دھو رہی تھی تو وہ ہلکے اور گہرے رنگ کے کپڑوں کو الگ کرنا بھول گئی اور اسی بات کو لے کر پہلے تو کم نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور پھر اسے گھر سے نکل جانے کے لئے کہا۔ اتنا ہی نہیں میڈ نے کم پر تنخواہ روکنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

مذکورہ معاملہ میں کم کی میڈ استھر کی جانب سیکھار پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 323 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ تاہم کم نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی میڈ سے مار پیٹ نہیں کی ہے اور اس نے میرے 70 ہزار کے کپڑوں کو خراب کر دیا۔
 


Share: