بھٹکل:28/ جولائی(ایس او نیوز)جمعرات کی شام تعلقہ کے ہندو بھائی جب ماری دیو ی کو لےکر جالی سمندر کنارے وداع کرنے جلوس کی شکل میں جارہے تھے تو مخدوم کالونی کے نوجوان اور شاہین اسپورٹس سنٹرکی جانب سے مخدوم کالونی پولس چیک پوسٹ کے قریب جلوس میں شریک تمام برادران وطن کو ٹھنڈا پینے کا پانی فراہم کرتے ہوئے یک جہتی اور بھائی چارگی کی مثال پیش کی۔ اس موقع پر بلدیہ ممبر اوراسپورٹس سنٹر کے صدر صادق مٹا، مختار مختصر، معزز کولا،اسرار جمشیر ، رافع محتشم ، عبدالسمیع وغیرہ موجود تھے۔