ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مالیا کیس میں وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور سی بی آئی کے کردار کی تحقیقات ہو: کانگریس

مالیا کیس میں وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور سی بی آئی کے کردار کی تحقیقات ہو: کانگریس

Sun, 16 Sep 2018 11:30:22    S.O. News Service

نئی دہلی16 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے وجے مالیا کیس کو لے کر ہفتہ کو نریندر مودی حکومت پر پھر نشانہ لگایا اور کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور سی بی آئی کے کردار کی عدالت کی نگرانی میں ’آزادانہ تفتیش‘ ہو۔ پارٹی نے یہ بھی دعوی کیا کہ مودی حکومت میں چار سال کے دوران 23 گھوٹالے باز ملک کا 54 ہزار کروڑ روپیہ لے کر بیرون ملک فرار ہوگئے۔

کانگریس کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہجس طرح گھوٹالے باز بھاگ رہے ہیں، اس سے اب لوگ کہنے لگے ہیں کہ ہمیں تو اپنے چوکیدار نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا، ہماری کشتی وہیں ڈوبی جہاں پانی کم تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ عام آدمی کی حکومت نہیں؛بلکہ بھگوڑوں کی حکومت ہے۔ بی جے پی گھوٹالے بازوں کا چور دروازہ بن گئی ہے۔اب عوام پوچھ رہی ہے کہ اس چور دروازے پر تالا کون لگائے گا۔ شیر گل نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی نگرانی میں 23 مفرور بھاگے اور 54 ہزار کروڑ روپے لوٹ کر لے گئے۔ وزیر اعظم کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کرکے آئے تھے، لیکن کالا دھن تو آیا نہیں، الٹا ملک کا پیسہ باہر چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ وجے مالیا معاملے کی آزادانہ تحقیقات ہو۔ وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور سی بی آئی کے کردار کی جانچ پڑتال کی جانی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں شیر گل نے کہا کہ ہم یہ آزادانہ انکوائری عدالت کی نگرانی میں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں آکر اس معاملے پر اپنے ’’من کی بات‘‘ کرنی چاہئے۔ مالیا کے دعوے کے بعد سے کانگریس اس معاملے میں وزیر اعظم مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

دراصل مالیا نے گزشتہ بدھ کو کہا کہ وہ بھارت سے فرار سے قبل وزیر خزانہ سے ملاقات کی تھی اور بینکوں کے ساتھ معاملات نمٹا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ادھر، وزیر خزانہ جیٹلی نے مالیا کے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2014 کے بعد اسے کبھی ملنے کا وقت نہیں دیا تھا۔ جیٹلی نے کہا کہ مالیا راجیہ سبھا رکن کے طور پر حاصل شدہ استحقاق کے’ غلط استعمال‘ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت کے گلیارے میں ان کے پاس آ گیا تھا۔ 


Share: