نئی دہلی28؍نومبر(آئی این ایس انڈیا) کسانوں نے 29 نومبر کو ہونے والا پارلیمنٹ مارچ ملتوی کر دیاہے۔ یہ فیصلہ ہفتہ کو منعقدہ متحدہ کسان مورچہ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ کسان لیڈر درشن پال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاے کہ ہم اگلی میٹنگ 4 دسمبر کو کریں گے۔
حکومت نے ہم سے وعدہ کیاہے کہ 29 نومبر کو پارلیمنٹ میں قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ ہم نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں ہم نے بہت سے مطالبات کیے ہیں۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے خلاف درج مقدمات کو ختم کیا جائے۔
ایم ایس پی کی ضمانت دی جائے۔ اس تحریک میں شہید ہونے والے کسانوں کو معاوضہ دیا جائے۔ بھوسے اوربجلی کا بل بھی منسوخ کیاجائے۔ساتھ ہی انہوں نے کہاہے کہ ہم 4 دسمبر تک وزیراعظم کے خط کا انتظار کریں گے۔ اس کے بعد ہم اگلی کارروائی کااعلان کریں گے۔