بنگلورو؍بیدر،17جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کی کانگریس جنتادل(ایس) کی مخلوط حکومت کو گرانے بی جے پی کی سازش کے خلاف بنگلوراوربیدر میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔بیدر شہر کے امبیڈکر سرکل پر کانگریس قائدین و کارکنان کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا ۔
بی جے پی کے خلاف ا س احتجاجی مُظاہرہ کے موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ بیدر مسٹر نرسنگ راؤ سوریہ ونشی اور صدربیدر ضلع کانگریس کمیٹی مسٹر بسوراج جاب شیٹی نے خطاب کرتے ہوئے آپریشن کمل کے ذریعے مخلوط حکومت کو گرانے کی گھناونی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اتحاد کے ارکانِ اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے وفاداری تبدیل کرنے کے لیے بہت کچھ کی پیشکش کی جارہی ہے ‘لیکن بی جے پی کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔مخلوط حکومت مستحکم ہے۔ اس احتجاجی مُظاہرہ میں ریاستی سکریٹری مسٹر شنکر دوڈی‘ روحی داس گھوڑے‘ ارشاد علی پہلوان ‘امرت چمکوڈ‘ڈسٹرکٹ نائب صدر محمد سلیم الدین ‘جنرل سکریٹریز جناب ایم اے سمیع ‘دتو مولگے‘ آنند دیوپا‘ ترجمان راج شیکھر پاٹل اشٹور‘سکریٹریز احسن کمال پرویز ‘ناصر قادری‘ لیا قت اُللہ خان شاکر‘ نعیم کرمانی‘ راج کمار دھنور کر‘ لتا راتھوڈ‘ناگناتھ پاٹل‘ پنڈت چدری‘ گیتا چدری رکن ضلع پنچایت‘ منان سیٹھ‘ صدر بیدر سٹی کانگریس محمد یوسف‘ رکما ریڈی‘ چنشیٹی‘ ضلع یوتھ کانگریس صدر شاہ فرید خان ‘جنرل سکریٹریز شیخ اکمل ‘فصیح پٹیل‘ ‘سٹی یوتھ کانگریس صدر اظہر خان ‘ریاستی کو آرڈینیٹر مائنارمیز ڈپارٹمنٹ نثار احمد ‘سیوا دل ستار مدکنلی‘ عظمت پٹیل‘ ڈی کے سنجیو کمار‘ سوشیل میڈیا انچارج شیخ نجیب پٹیل‘فاروق پٹیل‘محمد نثار احمد پانی منتری‘جان وہسلی‘محمودخان درانی‘ اظہر احمد ‘بابا خان ‘کے علاوہ سینکڑوں موجودتھے۔