ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: 12 ویں بورڈ کے امتحان میں نقل کرتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے طلباء ویڈیو ہوا وائرل 

مدھیہ پردیش: 12 ویں بورڈ کے امتحان میں نقل کرتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے طلباء ویڈیو ہوا وائرل 

Sat, 20 Jun 2020 22:57:39    S.O. News Service

چھندواڑہ،19/ جون (آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے چھنڈواڑہ میں انٹر کے امتحان میں نقل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امتحان دینے والے طلباء بغیر کسی خوف کے نقل کرتے نظر آ رہے ہیں۔

معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد کمشنر نے کہا کہ وہ اس کی تحقیقات کروائیں گے۔ بارہویں جماعت کا آخری پیپر 4 دن پہلے ریاست سمیت چھنڈواڑہ میں تھا لیکن اس آخری دن کے پیپر نے ریاست کے نظام تعلیم کے بارے میں ایک بڑا سوال کھڑا کردیا ہے۔

در حقیقت چھندواڑہ کے امرواڑہ میں واقع نجی اسکول گیان دیپ اسکول کو بھی بارہویں سالانہ امتحان کا سینٹر بنایا گیا تھا، سب کچھ ٹھیک تھا، امتحان سیٹر کے سی سی ٹی وی میں قید ہوئے اس معاملے نے نظام تعلیم کو بے نقاب کردیا۔سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں امرواڈا کا امتحانی مرکز ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں کسی بھی اساتذہ کو اس امتحانی مرکز میں ڈیوٹی پر نہیں دیکھا گیا ہے اور امتحانات کے درمیان طلباء ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں کچھ طالب علم اپنی جیب سے ایک پرچی نکال کر بیخوف نقل کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں۔


Share: