بھٹکل:05؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور بس اسٹانڈ سے مندر تک جانے والی سڑک کی غیر سائنٹفک طریقے سے تعمیر کی گئی ہے۔ مرڈیشور کے مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے سڑک کی توسیع کے لئے ضروری اقدام کرنے کا مطالبہ لے کر ماولی مرڈیشور رکشایونین، سپلائی آٹو یونین نے رکن اسمبلی سنیل نائک اور اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کو میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ فی الحال جاری سڑک تعمیر من چاہی طریقے سے کی جارہی ہے، کوئی نشان ، حد بندی کچھ بھی نہیں ہے۔ سڑک کے درمیان باربار ٹرافک کا مسئلہ پیدا ہوتا رہتاہے،عوامی نمائندوں اور افسران کو سب کچھ معلوم ہے لیکن بااثر شخصیات کے دباؤ میں کام کئے جانے کا الزام لگایا۔ سڑک کی توسیع کے لئے سرکاری زمین میسر ہونے کے باوجود تنگ راستے کی تعمیر کی جارہی ہے۔ یونین کی طرف سے مانگ کی جاتی ہے کہ متعلقہ سڑک کی توسیع کے لئے جو سرکاری زمین میسر ہے اس کا استعمال کرتے ہوئے سڑک کو توسیع کیاجائے۔ اگر ہماری مانگوں پر توجہ نہ دے کر کام کو یوں ہی جاری رکھا جاتاہے تو سخت احتجاج کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ یونین کے ستیش نائک، سریش شٹی، ناگراج نائک، شری دھرنائک، منجپا نائک، نرسمہا نائک وغیرہ موجود تھے۔