بھٹکل:10/اکتوبر(ایس او نیوز) مرڈیشور مندر کے قریب کھڑی کی گئی سیاحوں کی ایک کار سے بیگ اور اس میں موجود نقد رقم، اے ٹی ایم کارڈ سمیت کئی قیمتی اشیاء کو لوٹ کر فرار ہونے کا واقعہ سنیچرکی رات کو پیش آیا ہے۔
اس سلسلےمیں بنگلورو کی رشی گپتا نے مرڈیشورکے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔ شکایت میں رشی گپتا نے بتایا ہے کہ ماروتی ایکو کار سے مرڈیشور پہنچنے کے بعد مندر کے قریب اپنی سواری کھڑی کرکے مندر دیکھنے چلے گئے ۔ اسی دوران کار میں موجود تین بڑی بیگ چوری ہوئی ہیں۔ ان بیاگوں میں 17ہزارروپئے نقد، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر قیمتی اشیاء موجود تھے۔ بعد میں چوری کئے گئے اے ٹی ایم کارڈ سے 13ہزار روپئے نقد بھی لوٹ لینے کا مسیج موبائیل پر موصول ہونے کی بات شکایت میں کہی ہے۔ پی ایس آئی بھیم سنگھ لمانی کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کررہے ہیں۔