بھٹکل:29/جنوری (ایس او نیوز) لائنس کلب مرڈیشور کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر تیرن مکی سرکاری ہائی اسکول کے طلبا کو صاف پینے کا پانی مہیا کرنے والی مشین بطور عطیہ دی گئی ۔
اس موقع پر کائی کنی گرام پنچایت کی صدر شانتا میری لوبو، لائنس کلب کے صدر وادی راج بھٹ، موہن نائک، اے این شٹی ، منجوناتھ دیواڑیگا، جین جٹگیشور، یوتھ سنگھ صدر ناگیش نائک، ہائی اسکول کے اساتذہ ، طلبا وغیرہ موجود تھے۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس پرشانت پٹگار نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔