ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں ٹھیلہ گاڑی اسوسی ایشن کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان؛ ٹھیلہ گاڑیوں پر بالکل مناسب داموں پر چائے ناشتہ دستیاب

مرڈیشور میں ٹھیلہ گاڑی اسوسی ایشن کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان؛ ٹھیلہ گاڑیوں پر بالکل مناسب داموں پر چائے ناشتہ دستیاب

Tue, 01 Oct 2019 19:10:42    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اکتوبر(ایس اؤ نیوز) مرڈیشور   ٹھیلہ گاڑی  ویلفیر اسوسی ایشن ( مرڈیشورتُلّو گاڑی شماابھیرودھی سنگھا) کی طرف سے  ہر سال کی امسال بھی  گاندھی جینتی سے ایک روز قبل منگل کو  سمندری ساحل  کی صفائی  کی مہم چلائی گئی   اور سوچھ بھارت کا کامیاب ابھیان  چلایا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن  کے نائب صدر وینکٹیش ہریکانت نے کہا کہ  ان کی اسوسی ایشن  کی جانب سے ہر سال گاندھی جینتی کےموقع پر صفائی مہم چلائی جاتی ہے۔ ساحل پر واقع دکانداروں کی طرف سے روزانہ  صفائی کاموں کو انجام دینے کے لئے  دو افراد کونامزد کیاجاچکاہے اور آئندہ مزید دو افراد کو کام پر لگانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری اسویشن میں مختلف ذاتوں اور دھرموں   کے لوگ موجود ہیں، ہری کانت سماج، گونڈا سماج، مڈیوال سماج، نائک سماج، موگیر سماج، دیوڑیگا سماج، مسلم سماج ہرکوئی موجود ہیں، سبھی سماج کے لوگ اسوسی ایشن میں ہونے کی وجہ سے پورے علاقہ میں امن و امان کا ماحول ہے۔انہوں نے کہا کہ  اسوسی ایشن کی جانب سے   مرڈیشور جاترا اور دیگر  تہواروں کے موقعوں پر اپاہجوں کی مالی طور پر مدد  کی جاتی ہے۔مزید بتایا کہ سنگھا کی طرف سے حالیہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ان کا بھی حسب مقدور تعاون کیاگیا ہے۔

وینکٹیش نائک  نے اپنے خطاب میں  ضلعی انتظامیہ اور تعلقہ انتظامیہ سمیت پولس کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا  کہ ہمیں اپنی زندگی کے گزارے کے لئے مرڈیشور سمندر کے اطراف ٹھیلہ گاڑی لگانے کا موقع فراہم کیا جس کے نتیجے میں ہم غریب لوگوں کے گھر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرڈیشور میں سیاحت کی غرض سےآنے والے لوگ اکثر درمیانی طبقہ کے لوگ ہوتے ہیں، جو بڑے بڑے ہوٹلوں میں جانے  کی استطاعت نہیں رکھتے، وہ لوگ  ہمارے  ٹھیلہ پر   بالکل مناسب   داموں پر  چائے، ناشتہ وغیرہ  حاصل کرسکتے ہیں ۔

 اس موقع پر کرشنا نائک، وشنو نائک، ماروتی موگیر، وسیم احمد منا، سچین مڈیوال، ماروتی موگیر، رام دیواڑیگا، منجوگونڈا وغیرہ موجود تھے۔


Share: