بھٹکل:14/اکتوبر(ایس او نیوز) مرڈیشور دیہی پرتشٹھان نامی ادارے کے زیر اہتمام 25اکتوبر سے مفت انگریزی کوچنگ کلاس شروع کی جارہی ہے۔ متعلقہ کوچنگ کے لئے پی یوسی، ڈی ایڈ، ڈگری ، ڈپلوما ، نرسنگ میں زیر تعلیم طلبا شریک ہوکر انگریزی لکھنے ، پڑھنے اور بہترین اندازمیں بات چیت کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق اس کے ساتھ درخواست ، خط، معاملات وغیرہ کے متعلق بھی تحریری مشق کرائی جائے گی۔ 25اکتوبر سے انگلش اسپیکنگ کورس کے نام سے یہ تربیت دی جارہی ہے، جو ایک ماہ تک چلے گا ۔ مہینے میں دو دن یعنی منگل اور جمعہ کی شام 3بجے سے 5بجے تک ہی یہ تربیت دی جائے گی۔ خواہش مند طلبا 22اکتوبر سے پہلے ادارے کے دفتر پہنچ کر درخواست دے سکتے ہیں۔
اسی طرح اسی ادارے کے زیر اہتمام جنتا سلائی تربیتی ادارے کے اشتراک سے 26 اور 27اکتوبر کو شام 3بجے سے 5بجے تک میاٹ تیاری مفت تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ خواہش مند لڑکیاں اور خواتین ادارے کے دفتر سے رابطہ کرتے ہوئے اپنا نام درج کرنے کی مرڈیشور گرامین پرتشٹھان کے صدر ایس ایس کامت نے پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی ہے۔