ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کے آر این ایس ودھیا نکیتن میں کمپیوٹر مرکز کا افتتاح

مرڈیشور کے آر این ایس ودھیا نکیتن میں کمپیوٹر مرکز کا افتتاح

Wed, 27 Jul 2016 20:20:52    S.O. News Service

بھٹکل:27/ جولائی(ایس او نیوز)مرڈیشور کے آر این ایس ودھیانکیتن میں شروع کئے گئے نئے کمپیوٹر مرکز کا آر این ایس اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہیگڈے نے کہاکہ مسابقاتی دنیا میں کمپیوٹر کا علم لازمی ہے، کمپیوٹر کی تعلیم تخلیقی قوت و صلاحیت اورمتحرک پن چاہتی ہے، اس سلسلے میں تعلیمی ادارے نے بہترین سہولیات سےآراستہ کمپیوٹر مرکز کا قیام کرتے ہوئے طلبا کو سہولیات بخشی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ ڈائس پر آر این ایس تعلیمی اداروں کے جنرل مینجر کے منجوناتھ شٹی ، ڈائرکٹر ناگراج شٹی، آر این ایس ودھیا نکیتن کے پرنسپال ڈاکٹر سریش شٹی، پی یوکالج کے پرنسپال مادھو پی، نرسنگ کالج کے پرنسپال کیشوؤ مورتی موجود تھے۔ استانی گوتمی شیٹھ نے استقبال کیا تو فلویا فرنانڈیز نے شکریہ اداکیا۔ استانی سوپریتا کنی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔


Share: