ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کے یمونا نائک قتل کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ لے کر نامدھاری سنگھ نے سونپا میمورنڈم

مرڈیشور کے یمونا نائک قتل کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ لے کر نامدھاری سنگھ نے سونپا میمورنڈم

Tue, 11 Jul 2017 19:02:34    S.O. News Service

بھٹکل:11/جولائی (ایس اؤنیوز)مرڈیشور ،ہیرے دومی کی مکین یمونانائک قتل کے اصل ملزموں کا پتہ لگانے کے لئے معاملے کی دوبارہ جانچ کامطالبہ لے کر بھٹکل تعلقہ نامدھاری سنگھ اور شری ہلے کوٹے ہنومنت مندر شرالی محاذ کے ممبران نے منگل کو احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ریاستی گورنر کو میمورنڈم سونپا۔

یمونانائک قتل معاملے میں حالیہ دنوں میں ضلعی عدالت کی طرف سے صادر کئے گئے فیصلے میں قاتل ملزم وینکٹیش ہری کنتر کو بے قصور قرار دیا ہے ، پولس محکمہ کے پاس قتل کے متعلق کئی شواہد موجودرہنے کے باوجود ملزم کو گرفتار کرنے میں پولس ناکام ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھٹکل میں انجام دئیے گئے کئی قتل معاملات بھی حل ہوئے بغیر باقی ہیں جس کے چلتے پولس پرشک و شبہ پیدا ہورہاہے، معصوم ،بے قصور لڑکیوں کے عصمت دری کے واقعات کو حل کرنے کے سلسلے میں پولس لاچاری ظاہر کرنے سے پولس محکمہ کا سر جھک گیا ہے۔ بھیانک قتل کی گئی لڑکی کے خاندان سے بے انصافی ہوئی ہے، اگر یمونانائک قتل معاملے کی دوبارہ جانچ نہیں کی گئی تو ضلع بھر میں سخت احتجاج کرنے کا میمورنڈم میں انتباہ دیا گیا ہے۔ تحصیلدار وی این باڈکر نےمیمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر بھٹکل نامدھاری سماج کے صدر ایم آر نائک، بی کے نائک، ڈی بی نائک، جے جے نائک، سبرائے نائک، سنیل بی نائک، راجیش نائک، ونود نائک، شری دھر نائک، کرشنانائک، جینت نائک، شنکر نائک، پانڈو نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: