ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرکزی الیکشن کمشنر کی سرسی آمد : ماری کامبا مندرمیں پوجاپاٹ

مرکزی الیکشن کمشنر کی سرسی آمد : ماری کامبا مندرمیں پوجاپاٹ

Mon, 30 Dec 2019 19:26:10    S.O. News Service

سرسی:30؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)مرکزی الیکشن کمشنر اشوک لاواسا نے 29دسمبر بروز اتوار کی صبح شری ماری کامبا مندر پہنچ کر پوجا پرارتھنا کی۔ مندر پہنچنے پر مندر انتظامیہ کے صدر ڈاکٹر وینکٹیش ایل نائک سمیت عہدیداروں نے  ان کا استقبال کیا۔ پوجا پاٹ کے بعد مندر کی روایت کے مطابق ان کی تہنیت کی گئی ۔ الیکشن کمشنر نے مندر کو دیکھنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریاستی الیکشن کمشنر، اترکنڑا ضلع ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار، سرسی کے اے سی ڈاکٹر ایشور اُلاگڈی اور تحصیلدار کلکرنی موجود تھے۔


Share: