چنئی7اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مودی سرکار جہاں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے کمر کس چکی ہے تو وہیں اسی کے مر کزی ملازمین رشوت کے الزام میں گرفتار ہورہے ہیں ،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکام نے سرکار کے برعکس عمل کا عزم کرلیا ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سی بی آئی نے دھماکہ خیز مواد، پٹرولیم اور اس سے منسلک سیکورٹی تنظیم کے معاون خصوصی کنٹرولر یہاں ایک مبینہ رشوت کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد، پٹرولیم اور دھماکہ خیز سیکورٹی تنظیم کے معاون خصوصی کنٹرولر اے کے یادو نے دھماکہ خیز مواد سے قانون کے تحت لائسنس جاری کرنے کے لئے ڈی سکتی ویل نام کے ایک شخص سے 30 ہزار روپے کی مانگ کی تھی بعد ازاں ملزم نے اس رقم کے متعلق قبول بھی کیا ۔ یہاں جاری سی بی آئی کے ایک ریلیز میں کہا گیا کہ اے کے یادو اور ڈی سکتی ویل دونوں کو سی بی آئی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی کے اینٹی کرپشن بیورو نے دونوں افراد کے علاوہ دلال کمار سینا کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔