ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسافروں سے 10-30 روپئے تک صارف چارج لینے کی تیاری میں ریلوے، اے سی کلاس کے لیے اداکرنی ہوگی زیادہ قیمت

مسافروں سے 10-30 روپئے تک صارف چارج لینے کی تیاری میں ریلوے، اے سی کلاس کے لیے اداکرنی ہوگی زیادہ قیمت

Mon, 28 Sep 2020 21:52:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 28/ستمبر(آئی این ایس انڈیا) ریلوے نے حال ہی میں مسافروں پر صارف چارج لگانے کا اعلان کیا تھا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مسافروں سے صارف چارج کے نام پر 10 سے 30 روپئے مزید وصول کرنے کی تیاری ہے۔ صارف چارج کے نام پر مسافروں کے کرایے میں اضافے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر کابینہ کو منظوری دینی ہوگی۔ کہا جارہا ہے کہ اس وقت ملک میں 7000 ریلوے اسٹیشن موجود ہیں اور 10 سے 15 فیصد تقریباً 1050 ریلوے اسٹیشنوں میں یوزرجارچ لگایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے سی فرسٹ کلاس کے ٹکٹ پر 30 روپئے، اے سی سیکنڈ کے ٹکٹ پر 25 روپئے، اے سی تھری کے ٹکٹ پر 20 روپئے اور سلیپر ٹکٹ پر 10 روپئے وصول کرنے کی تجویز ہے۔ دہلی سے ممبئی کا سفر زیادہ مہنگا ہوگا کیونکہ دونوں اسٹیشنوں پر صارف چارج لگایا جاسکتا ہے۔ دہلی-ممبئی سمیت تقریباً50 ریلوے اسٹیشنوں کا از سر نو تعمیر ہوگا۔ اس کی وجہ سے مسافروں سے صارف کا چارج لیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں دہلی اور ممبئی سمیت ناگپور، امرتسر، گوالیار اور سابرمتی جیسے ریلوے اسٹیشن تعمیر نوہوں گے۔ جی ایم آر، اڈانی سمیت بہت سی نجی کمپنیوں نے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔


Share: