جموں 21 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اس بوالہوسی کے دور میں شرمناک خبر مل رہی ہے کہ جموں کے اکھنور علاقہ کے ایک گاؤں میں ذہنی طور پر ایک معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کے معاملے میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ کے والد کی شکایت پر بڈگل گاؤں کے شلو میگھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے شکایت درج کرائی ہے کہ اتوار کو نوجوان نے ذہنی طور پر معذور ان کی بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ لڑکی کے والد نے کہا کہ اس کی معذوربیٹی اپنے نو سال کے بھائی کے ساتھ کچھ کام سے گئی تھی لیکن شلو میگھ نے گھات لگا کر اسے روک لیا اور اس کے ساتھ منھ کالا کیا ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کو انجام دینے کے بعد شلو فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ عصمت دری سمیت مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام نے کہاکہ لڑکی کا طبی معائنہ کیاگیا ہے اور حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔