کولکاتہ 20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بنگال کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے متنازعہ بیان والے ٹویٹ پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹویٹ بنگال کانگریس نے نہیں کیا۔انہوں نے بتایاکہ نے اکاؤنٹ ہینڈل کرنے والے سے جانچ پڑتال کر لی ہے۔راجیو گاندھی پر ٹویٹس بنگال کانگریس نے نہیں کیا۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا اکاؤنٹ ہیک کیاگیاہے۔چودھری نے کہا کہ ہم اس پولس میں شکایت درج کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ براہِ کرم اس پرمغربی بنگال کانگریس کے ٹویٹس کے طورپرپروپیگنڈے نہ کئے جائیں۔واضح رہے ہو کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر مغربی بنگال کانگریس نے ایک متنازعہ ٹویٹ کرکے سیاسی گلیارے میں ہنگامہ مچا دیا۔راجیو گاندھی نے اپنی ماں اور ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی موت کے بعدہوئے سکھ فسادات کولے کرکہاتھاکہ جب کوئی بڑا درخت گرتا ہے توزمین ہلتی ہے ۔اس تبصرے کو لے کر راجیو گاندھی کی تنقید کی جاتی رہی ہے۔