بنگلورو،9؍اگست(ایس او نیوز)کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا ہے کہ ’’ہندو ستان چھوڑو ‘‘ تحریک کی سالگرہ کے موقع پر اس بات کی ضرورت ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کا عزم کریں۔ آج بنگلور ضلع کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام ہندوستان چھوڑو تحریک کی 76 ویں سالگرہ میں حصہ لیتے ہوئے دنیش نے کہاکہ آج غربت سے ہندوستان کو پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ضمیر احمد خان ، اراکین اسمبلی این اے حارث ، سومیا ریڈی، ایس ٹی سوم شیکھر، پارٹی کے نائب صدر بی ایل شنکر ، میئر سمپت راج اور دیگر موجود تھے۔