نئی دہلی،18؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)ملک میں پہلی بار کسی شہر میں عام پٹرول 100 روپے کو عبور کرچکا ہے- لوگوں کو بدھ سے راجستھان کے سرین گنگا نگر میں ایک لیٹر پیٹرول کیلئے 100 روپے ادا کرنا پڑا- آئل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25-25 پیسے کا اضافہ کیا- یہ مسلسل 9 واں دن ہے جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے- دہلی میں پٹرول 89.54 روپے اور ممبئی میں 96 روپے پر پہنچ گیا ہے-سری گنگا نگر میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی جے پور اور جودھ پور ڈپو سے ہوتی ہے- شری گنگا نگرسے جے پور 470 کلومیٹر اور جودھ پور 500 کلومیٹر دور ہے- اس سے نقل و حمل کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے- بدھ کے روز سری گنگا نگر ضلع کے جے پور کے مقابلہ میں پٹرول اور ڈیزل 4-4 روپے مہنگا ہوا-
دلچسپ بات یہ ہے کہ شری گنگا نگرسے محض 9 کلومیٹر کی دوری پر موجود پنجاب میں پٹرول 9.18 روپے اور ڈیزل 10.08 روپے سستا ہے- اس مہینے پٹرول - ڈیزل گذشتہ 14 دنوں میں 11 ویں بار مہنگا ہوگیا ہے- اس دوران دہلی میں پٹرول 3.24 روپے اور ڈیزل 3.47 روپے مہنگا ہوگیا- اس سے پہلے جنوری میں قیمت میں 10 گنا اضافہ کیا گیا تھا-
پٹرول کی قیمت 2.59 روپے اور ڈیزل 2.61 روپے مہنگا تھا- اس سال اب تک پٹرول 21 مرتبہ 5.83 روپے اور ڈیزل 6.18 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے-