ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں مہیش تاپسے نے یوگی پر طنز کرتے ہوئے کہا؛ ’یوگی جی! پہلے یوپی کو خوف و دہشت سے آزاد کریں پھر فلم سازوں کو یوپی میں مدعو کریں‘

ممبئی میں مہیش تاپسے نے یوگی پر طنز کرتے ہوئے کہا؛ ’یوگی جی! پہلے یوپی کو خوف و دہشت سے آزاد کریں پھر فلم سازوں کو یوپی میں مدعو کریں‘

Thu, 03 Dec 2020 21:13:42    S.O. News Service

ممبئی،3؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ترجمان مہیش تاپسے نے نوئیڈا فلم سٹی کے حوالہ سے ممبئی کا دورہ کرنے والے اتر پردیش کے وزیر اعظم یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ  ’یوگی جی! پہلے اُترپردیش  کو خوف و دہشت سے آزاد کریں پھر فلم سازوں کو یوپی میں مدعو کریں‘ مہیش تابسے  نے  اُترپردیش   کے نظم و نسق کی ابتر صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی کو چاہئے کہ وہ  پہلے اتر پردیش کو خوف ودہشت سے آزاد کریں پھر فلم انڈسٹری کو وہاں لے جانے کے بارے میں سوچیں۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ فلم انڈسٹری کو ممبئی سے اترپردیش  شفٹ کرنے کے مقصد سے فلمی اداکاروں اور پروڈیوسروں سے بات چیت کرنے   ممبئی کا دورہ کیا تھا جس پر مہیش تاپسے نے  اس طرح کا طنز کیا۔ تاپسے نے کہا کہ یوگی جی آپ ایک چیز بھول گئے ہیں۔ صنعت وتجارت کے لیے خوف ودہشت سے پاک ماحول کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کے اترپردیش میں کہیں دور دور تک نظر نہیں آرہا ہے۔ آپ کی ریاست میں عصمت دری، ڈاکہ زنی اور اغوا روز کا معمول بن چکا ہے۔ آپ اپنے شہریوں کو تو خوف ودہشت سے آزداد ماحول نہیں دے  پار ہے ہیں اور ممبئی کے صنعت کاروں وفلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں کو  تحفظ کیسے فراہم کریں گے؟ پہلے اپنے یہاں سے خوف ودہشت کا ماحول ختم کریں پھر تاجروں وصنعت کاروں کو اپنے یہاں لے جانے کی کوشش کریں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز ممبئی میں بیرون ملک مقیم صنعت کاروں سے کہا تھا  کہ تین سال میں اتر پردیش بہت کچھ بدل چکا ہے۔ ترقی نے رفتار پکڑ لی ہے۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر کہا تھا کہ  انویسٹرس سمٹ اور اس کے بعد دو تقریبات کے ذریعے تین لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا آنا اس بات کا ثبوت ہے۔ یوگی کےمطابق  ترقی کی یہ رفتار عالمی وبا کورونا کے دوران بھی نہیں رکی اور تقریباً 45 ہزار کروڑ کی بیرونی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔


Share: