ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں 15 جنوری تک نہیں کھلیں گے اسکول اور کالج

ممبئی میں 15 جنوری تک نہیں کھلیں گے اسکول اور کالج

Wed, 30 Dec 2020 21:10:23    S.O. News Service

ممبئی،30 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ممبئی شہری تنظیم نے کہا کہ شہر میں اسکول اور کالج 15 جنوری 2021 تک نہیں کھولے جائیں گے۔

قبل ازیں برہمومبائی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے 31 دسمبر تک اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اب کورونا کی نئی لہر کو دیکھتے ہوئے اسکول اور کالج 15 جنوری تک بند رہیں گے۔

جاری کردہ ایک تازہ سرکلر میں بی ایم سی نے کہا کہ اس نے تمام ممالک میں کورونا کی دوسری لہر اور ملک کی کچھ ریاستوں کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کو 15 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ممبئی میونسپل کارپوریشن کے حدود میں کورونا پرکنٹرول ہے۔


Share: