ممبئی:11؍جون (ایس اؤ نیوز)ریپبلک ٹی وی کے مدیر اعلیٰ ارنب گوسوامی کے خلاف اشتعال انگیز اور متنازعہ بیان دینے کے الزام میں درج ہوئی ایف آئی آر کو لے کرپوچھ تاچھ کے لئے انہیں 10جون کو پولس تھانہ حاضر ہونے کا ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا ، آرڈر کے مطابق ارنب گوسوامی ممبئی کے این ایم جوشی روڈ پولس تھانہ میں حاضر ہوئے۔
پائیدونی پولس تھانہ افسران نے منگل کو سمنس دیا تھا۔ ارنب گوسوامی بدھ کی دوپہر 15-2کے قریب پولس تھانہ میں حاضر رہنے کی ممبئی کے نائب پولس کمشنر پرنیا اشوک نے جانکاری دی ۔ دوپہر 2بجے سے شام 45-06تک این ایم جوشی پولس تھانے میں پولس کی پوچھ تاچھ کے بعد لوٹے ہیں۔
این ایم جوشی پولس تھانے میں پہلے پائیدونی پولس تھانہ افسران نے پوچھ تاچھ کی ، اس کے بعد اسی تھانے میں درج ہوئی اور ایک معاملے کو لے کر این ایم جوشی روڈ پولس تھانہ افسران نے ارنب گوسوامی سے پوچھ تاچھ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ 14اپریل کو باندرہ میں مہاجر مزدوربڑی تعداد میں جمع ہونے اور پلوار ماب لنچنگ معاملے میں ارنب گوسوامی نے متنازعہ اور اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام کا سامنا کررہے ہیں۔