کولکاتہ یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش کی سرحد سے ملحق شمالی 24پرگنہ ضلع میں قانون اور نظام کی حیثیت بہتر کرنے پر زور دیتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ضلع انتظامیہ سے گؤ اسمگلنگ کے خلاف قدم اٹھانے کو کہا۔سالٹ لیک علاقے میں جائزہ میٹنگ کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ آج ہم نے شمالی 24پرگنہ ضلع کی جائزہ میٹنگ کی۔ہم نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔تمام شاپنگ مالز اور مارکیٹنگ مراکز میں سی سی ٹی وی لگے ہونے چاہئیں۔ قانون اورنظام سے بہتر طریقے سے نمٹا جانا چاہئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے دو سال میں ضلع میں تقریباَََ1.45لاکھ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں 45 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ ہم اگلے دو سال میں 1.45ملین لوگوں کیلئے روزگار بھی پیداکریں گے۔