ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مملکتی وزیر کی برخاستگی تک تحریک جاری رہے گی:راکیش ٹکیٹ

مملکتی وزیر کی برخاستگی تک تحریک جاری رہے گی:راکیش ٹکیٹ

Thu, 14 Oct 2021 11:12:26    S.O. News Service

بارہ بنکی، 14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے صدر راکیش ٹکیٹ نے لکھیم پور کھیری تشددمعاملے میں کلیدی ملزم کی گرفتاری کو ریٹ کارپیٹ گرفتاری قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کے والد مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشرٹینی کی وزارت سے برخاستگی تک تحریک جاری رہے گی۔

ملزم آشیش مشر مانو کو گلدستہ پیش کر کے پوچھ گچھ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مسٹر ٹکیٹ نے کہا کہ کسانوں کے انصاف کیلئے تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔ اسے لے کر 26تاریخ کو یہاں بھی احتجاجی مظاہر ہ ہوگا۔ جب تک حکومت ہند مطالبات نہیں پورا کرتی ہے تحریک جاری رہے گی۔

مسٹر ٹکیٹ بدھ کو شہر کے نوین منڈی میں بی کے یو کے ذریعہ منعقد اجتماعی شادی تقریب میں شرکت کرنے آئے تھے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے حکومت یہ قانون لے کر آئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ذریعہ اس تحریک کو ہائی جیک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم لاشوں پر سیاست نہیں کرتے ہیں۔


Share: