ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منجوناتھ پرساد دوبارہ بی بی ایم پی کمشنر مقرر ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دینے کا عزم

منجوناتھ پرساد دوبارہ بی بی ایم پی کمشنر مقرر ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دینے کا عزم

Fri, 06 Jul 2018 12:09:23    S.O. News Service

بنگلورو،6؍جولائی (ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہانگر پالیکے ( بی بی ایم پی ) کمشنر منجوناتھ پرساد نے کہا کہ شہر میں کوڑا کرکٹ نکاسی کا مسئلہ،سڑکوں پر پڑے گڈھوں کو بند کرنے سمیت دیگر مسائل کو یکسوئی کے ساتھ حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔

ریاستی اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد بی بی ایم پی سے تبادلہ کئے گئے منجوناتھ پرساد کا دوبارہ بی بی ایم پی کمشنر کے طور پر بحال کیا گیا ہے ۔منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے دوبارہ بی بی ایم پی کمشنر کے طور پر مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اعتماد کو دھکا پہنچائے بغیر پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے اور شہر کے الجھتے ہوئے مسائل کو مےئر سمیت دیگر کارپوریٹروں کے ساتھ اتفاق رائے سے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور ، مےئر سمپت راج کے مشورو ں پر عمل کرتے ہوئے شہر کی مجموعی ترقی کے لئے راستہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی میں کئی کام ادھورے پڑے ہوئے ہیں ۔ ان تمام کامو ں کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کے لئے درکار اقدامات کریں گے ۔دوسری مرتبہ بطور کمشنر منجوناتھ پرساد کو تقرر کرنے پر مےئر سمپت راج ،ڈپٹی مےئر پدماوتی نرسمہا مورتی، اپوزیشن لیڈر پدمانابھ ریڈی، جنتادل (سکیولر) لیڈر نیترا نارائنا سمیت دیگر کارپوریٹروں نے خیر مقدم کیا۔


Share: