ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منشیات کے معا ملہ میں ملوث کانسٹیبلوں کو برخاست کرنے وزیر داخلہ کی پو لیس افسران کو ہدایت

منشیات کے معا ملہ میں ملوث کانسٹیبلوں کو برخاست کرنے وزیر داخلہ کی پو لیس افسران کو ہدایت

Sat, 22 Jan 2022 13:10:35    S.O. News Service

بنگلورو،22؍جنوری(ایس او  نیوز)وزیر داخلہ ارگا گنا نیندرا نے کہا کہ منشیات کے معاملہ میں ملوث د و پو لیس کانسٹیبلس کو صرف ملاز مت سے معطل کرنا ہی نہیں بلکہ انہیں ملازمت سے ہی برخاست کرنے افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ چامراج پیٹ پو لیس تھانے اور چک پیٹ ٹرافک پو لیس تھانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے وزیر داخلہ نے اس بات کی جانکاری دی۔

انہوں نے بتا یا کہ پو لیس اہلکاروں کی جانب سے اس طرح کی گندی حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پو لیس میں ایک لاکھ سے زیادہ پو لیس اہلکار موجود ہیں۔ملک میں ریاستی پو لیس کا مقام کافی اونچا ہے۔ چند پو لیس اہلکاروں کی گندی حرکتوں سے محکمہ پو لیس کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے اور شرم سے سر نیچے ہو جا تا ہے۔ وزیر داخلہ نے بتا یا کہ غیر غلط کاموں میں ملوث رہنے والے پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے ہی برخاست کردیا جانا چاہئے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اعلیٰ پو لیس افسران کو ہدایت دی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ جانچ رپورٹ ملنے کے بعد منشیات کے معا ملہ میں ملوث کانسٹیبلوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے لئے اعلیٰ پو لیس افسران کو حکم دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے بتا یا کہ سماج دشمن عناصر کے ساتھ تعلقات رکھ کر مجرمانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کسی بھی پو لیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے نامزد پو لیس اہلکار ہی مجرموں کے ساتھ مل گئے تو اس سے بڑا کوئی جرم نہیں ہے۔ہنور پو لیس تھانہ کے انسپکٹر کے خلاف عورت کے ساتھ جنسی ہراسانی کے معا ملہ پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اس معا ملہ کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کے لئے انہوں نے اعلیٰ پولیس افسران کو ہدایت دی ہے۔اگر پو لیس انسپکٹر معا ملہ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا کہ چامراج پیٹ پو لیس تھانے کی نئی عمارت کا کام جلد از جلد شروع کر تے ہوئے مقررہ وقت پر مکمل کر نے کے لئے انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ چامراج پیٹ پو لیس تھانے کی عمارت کافی خستہ ہو چکی تھی۔ اس لئے اس تھانہ کو دوسری جگہ منتقل کر کے مو جودہ قدیم عمارت کو ڈھا کر یہاں جدید سہو لیات سے آراستہ پو لیس تھانہ کی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر رکن پارلیمان پی سی موہن،رکن کونسل رمیش گوڈا، لہر سنگھ،یو بی وینکٹیش،شہر کے پو لیس کمشنر کمل پنت، چامراج پیٹ کے کانگریس لیڈر بی کے الطاف خان کے علاوہ دیگر پو لیس اعلیٰ افسران حاضر رہے۔


Share: