ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں بس اور لاری کی خطرناک ٹکر؛ ڈرائیور ہلاک، 23 سے زائد زخمی

منڈگوڈ میں بس اور لاری کی خطرناک ٹکر؛ ڈرائیور ہلاک، 23 سے زائد زخمی

Thu, 29 Nov 2018 12:14:17    S.O. News Service

منڈگوڈ 29/نومبر (ایس او نیوز) سرکاری بس اور ٹرک کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ بس پر سوار 23 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ منڈگوڈ تعلقہ کے ملگی دیہات میں بدھ کو پیش آیا۔

مرنے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت کلگھٹگی کے رہنے والے دیمنّا ہنومنتپّا (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثے میں بس پر سوار پانچ مسافروں کی شدید چوٹیں آئی ہیں  جن کی شناخت  دھن راج،  آنند نائک، شیو بسپّا، وویویک ڈیسوزا، جینتی نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے، پانچوں کو نازک حالت میں  ہبلی کے کیمس اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو منڈگوڈ سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جنہیں زیادہ چوٹ نہیں لگی ہے۔

بس سرسی سے ہبلی جارہی تھی، جبکہ وی آر ایل لاری مخالف سمت سے آرہی تھی۔ سرسی ۔ہبلی ہائی وے پر دونوں سواریاں کافی تیزی کے ساتھ  ٹکراگئیں۔

منڈگوڈ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: