منڈگوڈ:30/ستمبر (ایس اؤنیوز)عالمی یوم ِ بزرگاں کی مناسبت سے سنیچر کو منڈگوڈ کے سماجی کارکن، کانگریس لیڈر ،مسلم ذمہ دار بی ایف بینڈیگیری کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے گھر میں آزاد یوتھ کلب کاروار کی جانب سے تہنیت کرتے ہوئے عزت بخشتے ہوئے سند عطا کی گئی ۔
پروگرام میں آزاد یوتھ کلب کاروار کے بانی صدر نذیر شیخ، کنڑا پریشد کی ممبر فیروزہ شیخ ، کلیم اللہ شیخ اور یوتھ کلب کے صدر محمد شیخ ، محمد رفیق انعامدار نے الگ الگ طورپر تہنیت کی ۔ اس موقع پر سلیم نندگٹی ، انور خان پٹھان، رامنا پالیکر، محمد شفیع انعامدار، محمد غوث مکاندار ، سفیان شیخ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔
.jpg)