منڈگوڈ:15؍جون (ایس اؤ نیوز)رات کے اوقات میں جنگلی جانوروں کے شکار کے لئے جنگل میں گئے دوستوں نے جنگلی جانور سمجھ کر اپنی ہی ٹیم کے ایک فرد پر گولی چلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کنڑا اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق منڈگوڈ کے ملگی فاریسٹ علاقےمیں کل رات پانچ لوگ جنگلی جانوروں کے شکار کے لئے گئے تھے۔ دوستوں کا گروپ شکار کرنے کے دوران مشتاق نامی فرد اپنی ٹیم سے الگ ہو گیا تھا، دیگر دوست جو جانوروں کی تلاش میں تھے ، اسی کو جنگلی جانور سمجھ کر گولی چلا بیٹھے جس سے گولی اس کے سینے کے اوپر ی حصے میں جاکر لگی۔ بتایا گیا ہے کہ مشتاق شدید زخمی ہوا ہے اور اسے فوری طورپر ہبلی اسپتال روانہ کیاگیا ہے۔معاملے کو لے کر منڈگوڈ پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد شکار کے لئے گئے سلیمان ، اسماعیل ، مکمل اور احمد کو پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔