ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ کے مضافاتی و دیہاتی علاقوں میں جنگلی ہاتھیوں نے کیا سپاری کے باغات اور کھیتوں کو برباد

منڈگوڈ کے مضافاتی و دیہاتی علاقوں میں جنگلی ہاتھیوں نے کیا سپاری کے باغات اور کھیتوں کو برباد

Thu, 03 Dec 2020 19:55:08    S.O. News Service

منڈگوڈ:3؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) تعلقہ میں جنگلی ہاتھیوں کاجھنڈ اپنے کھیتوں اور باغات پر گھس کر نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے،تازہ واردات  کاتور علاقے کے کلکوپا دیہات میں منگل کی رات پیش آئی جب جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈنے  موز اور سپاری کے باغات میں دھاوا بولتےہوئے فصلوں  کو برباد کردیا ۔

شیوپوترپا کی ملکیت والے موز اور سپاری کے دو ایکڑ باغ کو ہاتھیوں نے مکمل بربادکردیا ہے۔ اس کے علاوہ شنکرپا انگلکی کے باغ میں 6جنگلی ہاتھیوں نے  گھس کر فصل تہس نہس کردئے  ہیں۔ چند دن پہلے 20-25جنگلی ہاتھیوں کا جھنڈ علاقے میں گھس آیاتھا، سمجھا جارہا ہے کہ  جنگلی ہاتھیوں کےتین گروہ جہاں تہاں ڈیرا ڈالے ہوئےہیں، کاتوار علاقے کے دوڈہارولی، ہنماپور، ناگنور، ملگی ، اٹابائیل، کورلی، کوڈمبی، راماپور، بیانلی ، راماپور، کنچی کوپا سمیت دیگر مضافات کے باغات اورکھیتوں پر دھاوا بولتے ہوئے ان ہاتھیوں نے کافی نقصان پہنچایاہے۔

کاتور زون کے پروبیشنری اے سی ایف ساگر توڑے نے اس سلسلے میں بتایا کہ فی الحال کورلی جنگل میں 8جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔ فاریسٹ عملہ جنگلی ہاتھیوں کو جنگل کی طرف بھگانے میں مصروف ہے۔ان کے مطابق 21جنگلی ہاتھی تین گروپوں  میں تقسیم ہوکر باغات اورکھیتوں پر حملہ کررہےہیں۔ 6جنگلی ہاتھیوں پر مشتمل ایک گروپ دونڈسی علاقے سے ہوتےہوئے کلگھٹگی جنگل کی طرف لوٹا ہے۔ 12جنگلی ہاتھیوں کاجھنڈ کورلی جنگل کی طرف اور 4جنگلی ہاتھیوں والا گروہ منچی کیری جنگل کا رخ کیا ہے۔

WhatsApp_Image_2020-12-03_at_7_46_13_PM.jpeg


Share: