بھٹکل:6؍اگست (ایس اؤ نیوز) ہوناور تعلقہ منکی کے چِتَّار گرام پنچایت حدود کے مکین راجیش ایچ نائک کے جگرکی ناکامی سے زندگی اور موت کی لڑائی رہاہے۔اسپتال کے اخراجات ادا کرنا دشوار ہورہاہے، بیماری کے علاج کے لئے اہل خیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔
لیور فیلور راجیش کےمتعلق جانکاری ملی ہے کہ فی الوقت وہ بنگلورو کے ملِّیگے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج کے لئے تقریباً 18لاکھ روپیوں کی ضرورت ہے۔راجیش کےعلاج کے لئے اس کے نام کی جائیداد کو فروخت کرکے 10لاکھ روپئے جمع کئے گئے ہیں۔ علاج کو جاری رکھنا ہے تو مزید 8لاکھ روپیوں کی سخت ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ راجیش کی ماں نے اپنے بیٹے کی جان عافیت کے لئے مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ جو حضرات بھی ان کی مالی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ ساحل آن لائن کے مینجر مبشر ہلارے سے 9972818849پر رابطہ کریں ۔