ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو اور اُڈپی اضلاع میں 12ستمبر کو عیدالاضحیٰ کے موقع پراسکولوں اور کالجوں کو چھٹی کا اعلان

منگلورو اور اُڈپی اضلاع میں 12ستمبر کو عیدالاضحیٰ کے موقع پراسکولوں اور کالجوں کو چھٹی کا اعلان

Fri, 09 Sep 2016 21:03:05    S.O. News Service

منگلورو/اُڈپی:۹/ستمبر (ایس او نیوز)دکشن کنڑا کے غیر منقسم اضلاع منگلورو اور اُڈپی میں عید الاضحٰی کے دن یعنی 12 ستمبر کو ہی تمام اسکول و کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور ستمبر 13کو معمول کے مطابق اسکول وکالج جاری رہنے کی جانکاری دکشن کنڑا ضلع ڈی سی ڈاکٹر کے جی جگدیش اور اُڈپی ضلع کے ڈی سی ٹی، وینکٹیش نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

خیال رہے کہ ریاست میں 13ستمبر کو بقرعید منائی جارہی ہے، لیکن ساحلی پٹی پر قمر ی حساب سے 12ستمبر کو عید ہورہی ہے، جس کے پیش نظر مسلم تنظیموں نے حکومت سے درخواست کی تھی وہ ساحلی پٹی پر 12 ستمبر کو ہی عید کی چھٹی دیں تو حکومت نے اس کو منظور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے۔


Share: