منگلورو:15/ستمبر(ایس اؤ نیوز)ریاستی حکومت قانون اور انتظامات کو تحفظ بخشتے ہوئے محکمہ پولس میں میجر سرجری کو انجام دیتے ہوئے بیلگام شمالی زون کے آئی جی پی الوک کمار، بدعنوانی انسداد دستہ کے اے ڈی جی پی الوک موہن سمیت 20سے زائد آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کرتےہوئے سرکلر جاری کیا ہے۔
ریاستی حکومت کے سرکلر کے مطابق منگلورو شہر کے شعبہ قانونی انتظامات کے ڈی سی پی ہنومنت رائے کو یادگری ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ کے طورپر تبادلہ کیا ہے۔ یادگیری ضلع کے ایس پی کا عہدہ ادا مارٹن مربانینگ کے تبادلہ سے خالی تھا جس پر ہنومنت رائے کو بطور ایس پی تقرر کیا گیا ہے۔