ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں ہوئے راؤڈی کالیا رفیق قتل معاملے میں 4ملزم گرفتار : مبینہ طور پرزیاد نے بتایا کہ یہ قتل اُس نے کروایا ہے

منگلورو میں ہوئے راؤڈی کالیا رفیق قتل معاملے میں 4ملزم گرفتار : مبینہ طور پرزیاد نے بتایا کہ یہ قتل اُس نے کروایا ہے

Sat, 18 Feb 2017 21:44:32    S.O. News Service

اُلال(منگلورو):18/فروری    (ایس او نیوز)اُلال پولس تھانہ حدود کے کوٹیکارو پٹرول بنک کے قریب گذشتہ منگل کی رات کرناٹکا اور کیرلاریاست کے راؤڈی کالیارفیق کے بہیمانہ قتل معاملے میں کاسرگوڈ اور منگلورو کی پولس نے 4ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس قتل معاملے میں  مزید ملزمان شامل ہونے کا شبہ ہے، اس بنا پر مزید جانچ جاری ہے۔

گرفتار شدہ ملزموں  کی شناخت کاسرگوڈ ضلع منگلپاڑی دیہات کے نورعلی (36)، عبدالرؤوف(35)،پیدو عرف پدمنابھ (25)اور سالتورکے عبدالرشید (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ منگل کی رات کو کالیا رفیق کی کار کو لاری سے ٹکرانے کے بعد کچھ غنڈوں نے رفیق کا تلواروں نیز پستول سے شوٹ کرکے بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا تھا۔ قتل معاملہ کی تفتیش کرتے ہوئے منگلورو سی سی بی ، اُلال اور کاسرگوڈ کی پولس نے 4ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پولس کے مطابق ملزموں سے 2ریوالور، 2پستول کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ملزموں سے زائد پوچھ تاچھ کے لئے انہیں منگلورو پولس کے حوالے کیا گیا ہے۔

 کالیارفیق کا قتل  میرا ہی پلان تھا مزید قتل ہونگے : ملزم زیاد کا دعویٰ

 دبئی میں مقیم قتل معاملوں کے ملزم ضیا  عرف زیاد نے مبینہ طور پر  اخبارنویسوں سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اُسی نے کالیارفیق کا قتل کروایا ہے، ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق زیاد نے دھمکی دی ہے کہ اُسے اور اس کی ٹیم کی راہ میں  اگر کوئی رُکائوٹ پیدا کرتا ہے تو مزید لوگوں کا وہ  قتل کرے گا۔ ملزم زیاد کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا  ہے جب کالیارفیق کا قتل ہونے کے بعد انڈرورلڈ ڈان کی طرف سےاخبارنویسوں کو فون پر بتایا گیا تھا کہ  کالیارفیق کے قتل میں ملوث ملزموں کوبخشا نہیں جائے گا۔

کالیارفیق قتل معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا اقبالیہ بیان دینے والے زیاد نے کہاہے کہ وہ ایک ہفتہ میں شہر پہنچ کر خود کو پولس کے حوالے کرے گا۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی اخبارنویسوں کو جس شخص نے فون پر اپنے آپ کو زیاد بتاکر فون کیا ہے، وہ اصل میں زیاد ہی ہے یا کوئی اور ہے۔ اُدھر کالیارفیق قتل معاملے میں گرفتار شدہ ملزموں نے پولس سے ہوئی پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا تھا کہ کالیارفیق کو قتل کرنےکے لئے زیاد نے ہی حکم دیا  تھا۔ بتایاجاتاہے کہ 2012سے ہی کالیارفیق اور زیاد کے درمیان آپسی دشمنی چلی آرہی تھی جو اب جا کر رفیق کے قتل پر انجام کو پہنچی ہے ۔


Share: