منگلورو:13/مارچ (ایس او نیوز) داونگیرہ میں ’’لنکیش 82‘‘ نامی پروگرام میں شرکت کے دوران ریاست کے مشہور ترقی پسند ادیب ، فلمی ڈائرکٹر یوگیش ماسٹر پر سنگھ پریوار سے منسلک غنڈوں کی طرف سےسیاہی پھینکے جانے کی مذمت میں ترقی پسند تنظیموں اور اداروں کی طرف سے پیر کو ڈی سی دفتر کے روبرو احتجاج کیا گیا ۔
اس موقع پر احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ترقی پسند لیڈر ان نے کہاکہ پنسارے، ڈھابولکر ، شنکر جیسے ترقی پسند ادیبوں پر سنگھ پریوار سے منسلک غنڈوں کی طرف سے حملہ کرنا ، سیاہی ، گوبر ڈالنا ، قتل کرنا، دھمکی دینا جیسے غیرقانونی کارستانیوں میں ملوث ہیں، جس نے بھی فرقہ پرستوں کے خلاف آواز بلند کی ہے ان مفکروں اور ادیبوں کو قتل کرتے ہیں، حکومت ایسے شرپسندوں کے ازالے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
لیڈران نے پانچ ریاستوں کے نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، منی پور اور گوا میں کانگریس بڑی پارٹی کے روپ میں ابھری ہے ، لیکن ریاستی گورنر کانگریس کو حکومت تشکیل دینےکی دعوت دینے کے بجائے بی جے پی کو موقع دیا ہے ، گویا ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہونے کی بات کہی۔ ہر طرف مودی ہوا، مودی سنامی کی مبالغہ آرائی کررہے ہیں، لیکن ہم پوچھتے ہیں کہ پنجاب میں کہاں گئی مودی سنامی ، گوا اور منی پور میں مودی ہوا کیوں نہیں چلنےکی بات کہی ۔ اگلا ٹارگیٹ کرناٹکا ،ہونےکی بات کہنے والوں کامذاق اڑاتے ہوئے کہاگیا کہ کرناٹکا میں بی جے پی کے جو 43ممبران ہیں انہیں بچالیں تو بہت بڑی بات ہوگی۔ احتجاجیوں سے ہیون ڈیسوزا وغیرہ نے خطاب کیا۔