ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو وینلاک اسپتال کے روبرو پرائیویٹ میڈیکل کالج کے طلبا ڈاکٹروں کااحتجاج : تعلیمی وظیفہ کی  ادائیگی کی مانگ

منگلورو وینلاک اسپتال کے روبرو پرائیویٹ میڈیکل کالج کے طلبا ڈاکٹروں کااحتجاج : تعلیمی وظیفہ کی  ادائیگی کی مانگ

Mon, 22 Oct 2018 21:00:22    S.O. News Service

منگلورو: 22؍اکتوبر (ایس او نیوز) سرکاری اسپتالوں میں کلینکل سہولیات پانے والے  پرائیویٹ میڈیکل کالج کے سرکاری کوٹہ کے گھریلو ڈاکٹر اور پوسٹ گریجویٹ  ڈاکٹرس کو گزشتہ 8مہینوں سے تعلیمی وظیفہ ادا نہیں کیاگیا ہے ، تعلیمی وظیفہ کی مانگ کرتے ہوئے طلبا ڈاکٹروں نے شہر کے وینلاک اسپتال کے روبرو احتجاج کیا۔

vlcsnap-2018-10-22-21h00m21s126.pngاس موقع پر بات کرتے ہوئے طلبا ڈاکٹروں نے کہاکہ دن کے 24گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں، متعدی بیماریاں کا خدشہ ہے ، اس کے باوجودہم لوگ  مریضوں کی ہر طرح کی تشخیص کرتے ہوئے علاج کررہے ہیں۔ حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے کمپلسری لوٹیٹنگ انٹرویز اور پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لئے تعلیمی وظیفہ طئے کرتے ہوئے حکم نامہ جاری  کیا تھا مگر ہمیں پچھلے 8مہینوں سے کوئی وظیفہ نہیں ملنے پر طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔ طلبا نے دکھڑا سناتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے وزیر اعلیٰ کمارسوامی ، وزیر صحت اور تعلیمی وزیر سے بھی بات چیت کی ، لیکن کسی نے بھی ہماری اپیل پر توجہ نہیں دی ہے۔


Share: