ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سورتکل ساحل پر 2 نوجوان لڑکیاں سمندر میں ڈوب کر ہوگئیں ہلاک 

منگلورو : سورتکل ساحل پر 2 نوجوان لڑکیاں سمندر میں ڈوب کر ہوگئیں ہلاک 

Mon, 11 Apr 2022 12:55:21    S.O. News Service

منگلورو، 11؍ اپریل (ایس او نیوز) سورتکل کے این آئی ٹی کے ساحل پر مذہبی تقریب سے متعلق  لمحات دیکھتے ہی دیکھتے ایک خاندان کے لئے ٹریجڈی میں بدل گئے جب دو چچا زاد بہنیں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں ، جن کی شناخت وئیشنوی (21 سال) اور تریشا (17 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ جبکہ وئیشنوی کے والد وینکٹیش کو ڈوبتے وقت بچا لیا گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ وینکٹیش کے والد کا کچھ دن قبل انتقال ہوا تھا ۔ مذہبی رسم کے مطابق لاش جلانے کے بعد  راکھ  کو سمندر میں بہانے کے لئے خاندان کے لوگ ساحل سمندر پر گئے تھے ۔ جب رسم ختم کرنے کے بعد وینکٹیش اپنی بیٹی اور بھتیجی کے ساتھ موجوں سے کھیل رہا تھا ، تب اچانک ایک بہت ہی تیز لہر اٹھی اور ان تینوں کو سمندر میں بہا لے گئی ۔ گھر والوں نے پولیس اسٹیشن کو خبر دی ۔ سورتکل پولیس اسٹیشن کے ہوم گارڈ پرشانت اور ایک مقامی نوجوان نے سمندر میں ڈوب رہے تینوں کو ساحل تک لانے کے بعد اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی مگر دونوں لڑکیوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ جبکہ وینکٹیش اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

اس سلسلے میں سورتکل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔


Share: