ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو : پالیکا حدود میں بہت جلد جائیدا د ٹیکس اور پانی فیس کی ادائیگی آن لائن ہوگی : مئیر

منگلورو : پالیکا حدود میں بہت جلد جائیدا د ٹیکس اور پانی فیس کی ادائیگی آن لائن ہوگی : مئیر

Tue, 21 Mar 2017 18:50:12    S.O. News Service

منگلورو:20/مارچ(ایس اؤ نیوز)مہانگر پالیکا حدود میں جائیداد ٹیکس اور پانی کی فیس کی ادائیگی اگلے 4مہینوں میں آن لائن کے ذریعے ہونے کی اطلاع نومنتخب مئیر کویتا سنیل نے دی۔

دکشن کنڑا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ گفتگو نامی پروگرام میں مئیر کویتا نے اپنے دورمیں کئے جانے والے مختلف منصوبہ جات کی جانکاری دی ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ منگلور و مہا نگر پالیکا کے دفتر کو کمپیوٹرائز کرنے پر زور دیا جائے گا، اور شہر میں کانکریٹ کاموں میں فٹ پاتھ اور اندرونی نالیوں کی تعمیر کو ترجیح دینے کی بات کہی۔

شہر کے کدری پارک، لال باغ کے قریب 2-2اور ہمپن کٹا سگنل کے قریب 1سمیت کل 5ای۔ٹائلیٹ کو اگلے 15 دنوں میں عوامی استعمال کے لئے فراہم کئے جانے کی اطلاع دی۔ شہرمیں عوام کو پینے کے پانی کے سلسلے میں کوئی دشواری اور دقت نہیں ہونے کا تیقن دیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں پیشگی طورپر اقدامات کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پینےکے پانی کو ضرورت کے مطابق ہی استعمال کرتے ہوئے پالیکا انتظامیہ کا تعاون کریں ۔ تمبے ڈیم میں آئندہ 7میٹر تک پانی جمع کرنے کے سلسلے میں زمین حصولیابی کی کارروائی اور معاوضہ کی ادائیگی کے متعلق ضلع نگراں وزیر کی قیادت میں وزیرا علیٰ سے بات چیت کرنے کا عندیہ دیا، متاثرین کو ہمیشہ کے لئے یا کرایہ کے طورپر معاوضہ ادا کرنےکے سلسلے میں غور کئے جانے کی بات کہی۔ دکشن کنڑا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے سابق صدر پی بی ہریش رائی نے استقبال کیا ، سابق مئیر ششی دھر ہیگڈے ، سنگھ کے صدر جگناتھ شٹی ، جنرل سکریٹری شری نواس انداجے موجود تھے۔


Share: