منگلورو:02؍اپریل (ایس او نیوز)بندرگاہ پر کھڑی کی گئی مچھلی ٹمپو چوری معاملےمیں پانڈیشور پولس نے گتیگاروموتلاجے کےمکین کشور کمار (26)کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم سے پولس نے ٹمپو سمیت 6لاکھ روپئے مالیت کی اشیاء ضبط کرلی ہے۔
6فروری 2018کو منگلورو مشینی ماہی گیر سہکاری سنگھ کی 407سواری ڈرائیور حبیب نے بندرگاہ کے جنوبی کنارے پرواقع متسیہ گندھا آئس پلانٹ کے سامنے کھڑی کی تھی ۔ وہیں سے سواری چوری ہوگئی تھی اور اس سلسلے میں پانڈیشور پولس تھانے میں شکایت درج ہوئی تھی۔
پیر کو جنوبی پولس تھانہ انسپکٹر این کمار آرادھیا نے اپنے عملے کے تعاون سے مُلی ہتلو میں سواری سمیت ملزم کو گرفتار کرنےمیں کامیابی حاصل کی ہے۔ معاملے میں دو ملزم فرار بتائے گئےہیں۔ پانڈیشور تھانہ ایس آئی راجیندر، منجولااور دیگر عملہ کارروائی میں شریک تھا۔