ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورومیں بین ریاستی گانجہ سپلائی جال کا پتہ:ملزم سمیت 10.50لاکھ روپئے مالیت کا گانجہ ضبط

منگلورومیں بین ریاستی گانجہ سپلائی جال کا پتہ:ملزم سمیت 10.50لاکھ روپئے مالیت کا گانجہ ضبط

Thu, 04 Aug 2016 21:09:01    S.O. News Service

منگلورو:4/اگست(ایس او نیوز)منگلورو سی سی بی پولس کی طرف سے بین ریاستی گانجہ فروخت کرنے والے جال کا پتہ لگاکر  ایک ملزم کو گرفتارکرنے کے علاوہ 10.50لاکھ روپئے مالیت کے51 کلو  گانجہ ضبط کئے جانے کی جانکاری منگلورو شہری پولس کمشنر ایم چندرشیکھر نے دی۔

منگلورو کمشنریٹ دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے پولس کمشنر نے کہاکہ گانجہ سپلائی معاملے میں گرفتار شدہ ملزم کی شناخت  کاسرگوڈ ضلع اپلا کے مکین محی الدین نواز(29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس کمشنر نے بتایا کہ ملزم منگلورو کے نواحی علاقوں میں گانجہ سپلائی کرنےکے لئے انوا کار کے ذریعے وشاکھا پٹنم سےمنگلوروکی طرف روانہ ہوا تھا، جس کے دوران کوناجے کے قریب ملزم کو تحویل میں لئے جانے کے علاوہ  10.50لاکھ روپئے قیمت کے 51کلو گانجہ اور سپلائی کے لئے استعمال کی گئی کارکو بھی  ضبط کرلیا گیا ہے۔


Share: