ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: آئندہ 6 مہینوں میں  سیاحت کے شعبے میں نظر آئیں گی نئی تبدیلیاں ۔ وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کا اعلان

منگلورو: آئندہ 6 مہینوں میں  سیاحت کے شعبے میں نظر آئیں گی نئی تبدیلیاں ۔ وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کا اعلان

Fri, 06 Nov 2020 20:31:51    S.O. News Service

منگلورو 6؍نومبر (ایس او نیوز) منگلورو کے ٹی ایم پائی ہال میں منعقدہ بی جے پی کی  ریاستی انتظامیہ کمیٹی کےخصوصی اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے بتایا کہ    ریاستی کابینہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں  شعبۂ سیاحت(ٹورازم)کی ترقی اورفروغ کو فوقیت دینے کی بات طے ہوئی ہے اور مناسب مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں پر تعمیری منصوبے شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس لحاظ سے آئندہ چھ(6) مہینوں کے اندر اس علاقے میں نئی تبدیلیاں دیکھی جاسکیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ سمندری لہروں کو بجلی پیدا کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سمندری پیداوار سے استفادہ کرنےکے تمام اقدامات کی پشت پناہی کے لئے بھی منصوبے بنائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وباء  اب قابو میں ہے اورمالیات کی صورت حال میں بہتری آرہی ہے۔

ایڈی یورپا کے مطابق منگلورو میونسپل کارپوریشن سمیت ریاست کے10 سٹی کارپوریشنس کو50 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کرتے ہوئے ان کارپویشنس کی ترقی کو اہمیت اور تقویت فراہم کی گئی ہے۔منگلورو کے لئے مہاتما گاندھی گرامین وکاس یوجنا کے تحت 125کروڑ روپے خرچ کا موقع ہے۔ منگلورو شہر کو ترقی دینے کے لئے خصوصی توجہ  دی جارہی ہے۔ پینے کے پانی اور سڑکوں کی بہتری کو ترجیح دی گئی ہے۔ریاست میں عوام کی مشکلات دور کرنےاورمسائل حل کرنے کے لئے ریاستی حکومت سرگرم عمل ہے اور اپنے بجٹ میں اعلان شدہ پروگراموں پر مرحلہ وار کام کررہی ہے۔

اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان کیپٹن گنیش کارنک نے بتایا کہ اس دوران  چند اہم تجاویز منظور کی گئی ہیں جس میں مرکزی حکومت کی طرف سےلایے گئے  3زرعی قوانین ،نئی تعلیمی پالیسی کی حمایت کرنا اوروزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کی قیادت میں  ریاستی حکومت کی طرف سے کورونا وباء اور قدرتی آفات کے موقع پر کیے گئے اقدامات کی ستائش کرناشامل ہے۔


Share: