ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: بوری میں لپٹی ہوئی اجنبی شخص کی لاش نالے سے برآمد

منگلورو: بوری میں لپٹی ہوئی اجنبی شخص کی لاش نالے سے برآمد

Sun, 22 Jul 2018 12:26:50    S.O. News Service

منگلورو22؍جولائی (ایس او نیوز) اتّاور کے علاقے میں بابوگُڈّے کے قریب ایک نالے میں پٹ سن کی بوریوں میں لپٹی ہوئی لاش برآمدہوئی ہے جس ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شخص نے راستے گزرتے وقت نالے میں تھیلے میں بندھی کوئی چیز پڑی ہوئی دیکھی اور اس نے پولیس کو اطلاع دی۔سینئر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی تو تھیلے اندرسے ایک اجنبی شخص کی لاش برآمد ہوئی۔معاملہ درج کرلینے کے بعد پولیس اس تعلق سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔


Share: